اسلام آباد: بجلی کی خرید وفروخت آسان بنانے کیلئے نیپرا کو ریفرنس بھیج دیا گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی کی خرید وفروخت کو آسان بنانے کیلئے نیپرا کو ریفرنس بھیج دیا گیا ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق نیپرا کو بھیجے گئے ریفرنس میں ویلنگ آف الیکٹرک پاور ریگولیشن 2016ءمیں ترمیم کی تجویز دی گئی ان قوانین کو 132 اور 11 کے وی پر محدود کرنے کی سفارش کی گئی بجلی بنانے اور خریدنے والوں کو ایک ہی بجلی تقسیم کار کمپنی کی حدود میں ہونالازمی ہے نجی، بجلی پیداوار کمپنی سے بجلی خریدنے والے صارفین ڈسکوز کنکشن بھی رکھ سکیں گے صارف کے نجی کمپنی سے بجلی نہ خریدنے پرفیصلہ تقسیم کار کمپنی خریدے گی۔