پاکستان جبری گمشدگی کے 700کیسز حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان جبری گمشدگی کیسز کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ منظم طریقے سے گمشدگی دہشت گردی کی ہی قسم ہے، جبری گمشدگی انسانیت کیخلاف جرائم کے قانون میں آتی ہے۔700 سو کیس زیر التوا، مزید سیکڑوں کی اطلاع ہے۔