• news

اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس خارج کرنے کے لئے صدر نیشنل بنک کی درخواست مسترد

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں صدر نیشنل بینک کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران صدرنیشنل بینک سعید احمد کی جانب سے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پیش کی گئی جو جج محمد بشیر نے مسترد کردی۔ درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس دائرکیا تھا جس میں چارملزمان جبکہ 10 سے زائد نئے گواہوں کو شامل کیا گیا تھا۔اسحاق ڈار کیس کے خلاف ضمنی ریفرنس میں شریک ملزم صدر نیشنل بینک سعید احمد کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی اور ریمارکس دیئے کہ درخواست خارج کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔ بعد ازاں عدالت نے صدرنیشنل بینک سعید احمد سمیت تین نامزد ملزمان کو فرد جرم کیلئے 27 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ عدالت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم سعید احمد کے وکیل نے کہا کہ وہ درخواست خارج کیے جانے کا تحریری فیصلہ ملنے کے بعد اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس دائرکیا تھا جس میں چارملزمان جبکہ دس سے زائد نئے گواہوں کو شامل کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ تیرہ مارچ کو اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں صدر نیشنل بینک سعیداحمد خان کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن