• news

افغانستان میں تشدد کم نہیں ہوا ، پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کیلئے اقدامات کرینگے : امریکی جنرل

کابل (آئی این پی) افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو سزا دینے کیلئے امداد روکی لیکن اب اسلام آباد پر دباﺅڈالنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے ، افغانستان میں تشدد کم نہیں ہوا، ملبہ پاکستان پر ڈال دیا، طالبان کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے پاکستان سے خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں، دباﺅ ڈالنے کے باوجود پاکستان نے طالبان کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے خاطر خواں اقدامات نہیں کئے، رواں سال عسکریت پسندوں پر دباﺅ بڑھانے کا سال ہے، کچھ طالبان مذاکرات کی میز پر آسکتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کابل میں جشن نوروز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فور سٹار امریکی جنرل کا کہنا تھا دباﺅ ڈالنے کے باوجود پاکستان نے طالبان کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا دینے کیلئے اسلام آباد کی امداد روکدی لیکن اب اسلام آباد پر دباﺅڈالنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ رواں سال طالبان پر دباﺅ بڑھایا جائےگا۔ سیاسی، مذہبی اور سماجی دباﺅکے باعث کچھ طالبان گرو ہ امن عمل میں شامل ہوسکتے ہیں۔ایران اور روس افغان طالبان کی مدد کررہے ہیں۔ طالبان کی بیرونی مدد، ماسکو اور تہران کی ہتھیاروں کی مدد بھی ختم کرنا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن