فرانس: الیکشن میں غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات‘ سابق صدر نکولس سرکوزی گرفتا ر
پیرس (آئی این پی+ اے ایف پی) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ فرانسیسی اخبار لیمانڈے کے مطابق سابق فرانسیسی صدر کو 2007ءکے انتخابات کے دوران ان کی انتخابی مہم کو لیبیاکی جانب سے فنڈنگ فراہم کرنے کے الزامات کی تفتیش کےلیے گرفتارکیاگیاہے۔اس تفتیش کا آغاز 2013ءمیں ہواتھا تاہم یہ پہلی بارہے کہ نکولس سرکوزی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق نکولس سرکوزی کو پہلی مرتبہ تفتیش کے لئے پولیس حکام نے طلب کیا ہے۔