• news

گندے پانی سے جنازہ گزرنے کی تصویر ہمارے علاقے کی ہے‘ حجرہ شاہ مقیم کے لوگوں کا دعویٰ‘ چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

چوک شاہ مقیم+ اوکاڑہ+ اسلام آباد (نامہ نگار+ ایجنسیاں) سپرےم کورٹ نے سےوریج کے پانی سے جنازہ گزرنے کا نوٹس لے لیا۔ کونسلر، اےم پی اے، اےم اےن اے سمےت تمام ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ محلہ زاہد پورہ حجرہ شاہ مقیم میں چند ماہ قبل محمد علی انصاری ملازم محکمہ زراعت کی بہن کا انتقال ہوا محلے کی گلیاں سےوریج کے گندے پانی سے بھری ہوئی تھےں خاتون کا جنازہ مجبوراً گندے پانی سے لیکر گزرنا پڑا، جنازے میں شرےک کسی شخص نے تصوےر بناکر سوشل میڈےا پر وائرل کر دی جس کا عدالت نے گزشتہ روز از خود نوٹس لےکر مےڈےا کو تصوےر جاری کرتے ہوئے حکم دےا کہ صحافی اس علاقے کی نشاندہی کرےں۔ کونسلر، اےم پی اے، اےم اےن اے سمےت تمام ذمہ داران کو بلاکر پوچھےں گے۔ ٹی وی چےنل پر چلنے والی تصویر حجرہ شاہ مقیم کی نکلی جس کی تصدےق گلی نمبر نو وارڈ نمبر تےرہ کے محلے داروں اور کونسلر ناےاب کاشف نے بھی کردی ہے۔ ےہاں سے اےم پی اے سےد رضا علی گےلانی صوبائی وزےر ہائر اےجوکیشن جبکہ اےم اےن اے راﺅ محمد اجمل خاں پارلیمانی سےکرٹری صنعت وپیداوار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے بعد ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے حجرہ شاہ مقیم میں محلہ زاہد پورہ کی کیچڑ اور غلاظت سے بھری گلیوں کا معائنہ کیا، فوراً صفائی کے احکامات دئیے۔ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کی توجہ ایک تصویر کی طرف دلائی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ جنازے پڑھنے جارہے ہیں اور ناپاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سے تصویر کو دیکھ کر سوال کیا کہ یہ تصویر کس شہر کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا یہ غلاظت گندگی انسانی صحت کے لئے خطرہ ہے، پاکیزگی کے لئے بھی یہ غلاظت خطرہ ہے۔ ہمیں نشاندہی کریں یہ تصویر کس علاقے کی ہے اور جس علاقے کی تصویر ہوئی اس علاقے کے رکن قومی اسمبلی، کونسلر سب سے سوال کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن