• news

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن خان منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے پلے آف میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی حسن خان منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، گیند لگنے سے منہ سے خون بہنے لگا، جسے روکنے کیلئے منہ پر کپڑا رکھ دیا گیا اورو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ فوری طور پر فرنچائز ٹیم کی انتظامیہ نے حسن خان کی چوٹ سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔

ای پیپر-دی نیشن