کمشنر لاہور ڈویژن کا دورہ قذافی سٹیڈیم
لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچوں کے حوالے سے کئے گئے حتمی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ عوام الناس نے بھی پی ایس ایل میچوں کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کو سراہا ہے۔