سٹیڈیم ، گردونواح میں موبائل سروس بند
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ میچز کے دوران سٹیڈیم اور گردونواح کے علاقہ میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا تاہم موبائل سروس شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک بند رکھی گئی۔واضح ر ہے کہ پولیس حکام نے وزارت داخلہ کو موبائل سروس بند رکھنے کی سفارش کی تھی، فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔