• news

جو غیر ملکی کرکٹرز نہیں آئے امید ہے اگلی بار ضرور آئیں گے : محمد حفیظ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پشاور زلمی کے بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی پوری طرح فٹ نہیں تاہم وہ کھیلنے کیلئے پْرجوش ہیں۔جو غیرملکی کرکٹرز اس مرتبہ نہیں آئے امید ہے وہ بھی اگلے ایونٹ میں پاکستان آئیں گے۔ چھٹی ٹیم کے آنے سے مقابلے کی فضا پروان چڑھی اور آخری میچ تک بھرپور مقابلے ہوئے، یو اے ای میں شائقین نے بھرپور سپورٹ کیا، امید ہے جلد پی ایس ایل پاکستان واپس آئے گی۔ میری معلومات کے مطابق لاہور میں شیڈول میچز میں ڈی آر ایس نہیں ہوگا، امپائرز بھی انسان ہوتے ہیں اور انھیں بہت تھوڑے وقت میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، ان سے غلطی بھی ہو سکتی ہے جو قبول کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن