پاکستان اور بھارت خدا کیلئے کشمیریوں پر ترس کھائیں گولہ باری بند کریں: محبوبہ مفتی
سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستانی و بھارتی وزرائے اعظم سے گولہ باری بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اور افہام تفہیم کے ذریعہ ریاست کو خون خرابے کے دور اور سرحدوں پر مسلسل فائرنگ کے تبادلے سے باہر نکالا جائے۔ انہوں نے دونوں ملکوں سے کہا وہ خدا کے لئے جموں وکشمیر کے لوگوں پر ترس کھائیں اور سرحدوں پر گولہ باری کا سلسلہ بند کریں۔ انہوں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ وہ مل بیٹھ کر مسائل حل کریں اور غربت و بے روزگاری کے خلاف مشترکہ طور پر لڑیں۔ انہوںنے ان باتوں کا اظہار اپنے دورہ بالاکوٹ کے دوران بھمبر گلی میں خطاب میں کیا۔