• news

پاک بحریہ کے دو جہازوں ہمت اور بسول کی دوحہ انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش میں شرکت

اسلام آباد ( خبر نگار) پاک بحریہ کے دو جہازوں ہمت اور بسول نے دوحہ انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش میں شرکت کی‘ پاک بحریہ کے جہازوں نے خشکی اور سمندر میں بحری آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا‘ مشق دونوں ممالک میں بحری تعاون بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگی‘ کومبیٹ سرچ اینڈ ریسکیو اور بورڈنگ آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ منگل کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان کے دو جہازوں ہمت اور بسول نے دوحہ انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش میں شرکت کی۔ دوحہ نمائش کے اختتام پر پاکستانی جہازوں نے مشق اسد البحر میں حصہ لیا۔ قطر میں پاکستان اور قطر امیری نیوی کے جہاز نے بحری مشق میں حصہ لیا۔ پی ایس ایس ہمت ‘ پی ایم ایس ایس بسول اور قطری نیوی کے جہازوں نے حصہ لیا۔ مشق کے دوران خشکی اور سمندر میں بحری آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشق دونوں ممالک میں بحری تعاون بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ کومبیٹ سرچ اینڈ ریسکیو اور بورڈنگ آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن