ٹیکساس: گرفتاری کا خوف، پارسل دھماکوں میں ملوث ملزم نے خود کو بم سے اڑا لیا
آسٹن (اے ایف پی) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں پارسل دھماکوں میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے کار میں خود کو بم دھماکے سے اڑا لیا۔ یاد رہے آسٹن میں پارسل دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے پولیس کو شاباش دی ہے۔ آسٹن میں چھٹا بم دھماکہ بھی ہو گیا۔ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھٹا دھماکہ پہلے ہونے والے 5 دھماکوں سے مماثلت نہیں رکھتا تاہم تفتیش جاری ہے۔ دھماکہ سٹور میں ہوا، سٹور خالی کرا لیا گیا۔ دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانے والے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹیکساس میں پانچ دھماکے ہو چکے ہیں، پانچواں دھماکہ کل کوریئر کمپنی فیڈیکس کے سنٹر میں مشتبہ پیکٹ میں ہوا، دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا تھا اس سے پہلے 4 دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔
ٹیکساس