دو ہفتوں میں ایسے مقدمات دیکھنے کو ملیں گے جنہیں کبھی کسی نے ہاتھ نہیں لگایا : چیف جسٹس
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رحمن ملک کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔ رحمن ملک کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کے روبرومو¿قف اختیارکیا توہین عدالت کیس کا فیصلہ انٹرا کورٹ اپیل میں مسترد ہوچکا، اس لئے اسے خارج کیا جائے۔چیف جسٹس نے دلائل سننے کے بعد توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ خدائی خدمت گار کی 55 درخواستیں چیمبرمیں خارج کرچکا ہوں۔ دو ہفتوں میں ایسے مقدمات دیکھنے کو ملیں گے جنہیں کبھی کسی نے ہاتھ بھی نہیں لگایا۔درخواست خارج کئے جانے پررحمن ملک نے عدالت کے روبرو کہا کہ بطور وزیر داخلہ پانچ سال پیشیاں بھگتتا رہا۔ عدالت کا شکر گزار ہوں معاملہ ختم کردیا۔
رحمن ملک کیس