• news

ریفرنسز پر کوتاہی برداشت ہو گی نہ کوئی کارروائی متاثر کر سکتا ہے : چیئرمین نیب

اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے اسکے خاتمہ کےلئے احتساب سب کےلئے کی پالیسی اپنائی ،نیب افسر جذبے اور عزم کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں،نیب لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک سے مدد لی جا رہی ہے ،ریفرنسز کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کے بعد مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،کوئی بھی نیب کی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوسکتا ۔نیب نے مقدمات کو تیزی اور مو¿ثر انداز سے نمٹانے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری، انوسٹی گیشن اور متعلقہ احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا رہی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ اور عالمی اقتصادی فورم میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی کوششوں کو سراہا ہے۔ بدعنوانی ہمارا مشترکہ دشمن ہے۔

چیئرمین نیب

ای پیپر-دی نیشن