• news

سینٹ اپوزیشن لیڈر، آج درخواست دینے کا آخری دن ‘جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی حمایت کر دی

لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ صباح نیوز) جماعت اسلامی نے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کےلئے تحریک انصاف کے امیدوار اعظم سواتی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بدھ کو نامزد امیدوار سینیٹر اعظم سواتی نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب بھی موجود تھے۔ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے درخواست دینے کا آج (جمعرات کو) آخری دن ہے چیئرمین نے 22 مارچ تک اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے درخواستیں مانگی گئیں تھیں پیپلز پارٹی کی امیدوار شیری رحمان نے آغاز ہی میں درخواست چیئرمین سینٹ کے سپرد کر دی تھی۔
جماعت اسلامی حمایت

ای پیپر-دی نیشن