• news

پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی ‘ فواد چودھری ‘ لال حسین کی جائیدادیں سیل

جہلم(نامہ نگار)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹیم نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری، ن لیگی ایم پی اے چوہدری لال حسین کی بلڈنگوں سمیت ،پٹرول پمپ، بیکری ودیگربلڈنگز سیل کردی ہیں،سیل کی گئی بلڈنگز کے ذمے لاکھوں روپے پراپرٹی ٹیکس تھے جو جمع نہیں کروائے گئے تھے نوٹس کے بعد ہم نے آپریشن شروع کرکے سب کو سیل کیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے اورنگزیب خان کی سربراہی میں آپریشن کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا ضلعی دفتر ،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری لال حسین کی بلڈنگ ،ریلوے روڈ پر واقع نجی بیکری ،پولیس پٹرول پمپ سمیت متعدد وہ بلڈنگز سیل کی ہے جن کے مالکان نے پراپرٹی ٹیکس جمع نہیں کروائے تھے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹیم کی کاروائی سے ٹیکس دہندہ کی دوڑےں لگ گئی اور ایم پی اے سمیت اپنے ٹیکس جمع کروانے کے لیے دفتر میں پہنچ گئے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ آفیسر اورنگزیب خان نے کہاں کہ ہم پنجاب حکومت کے ملازم ہے جو ٹیکس جمع نہیں کروائے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اس کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت یا شعبہ سے ہو۔
جائیدادیں سیل

ای پیپر-دی نیشن