• news

پی ایس ایل تھری کے میچوں کے پرامن انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اور امن دشمنوں کی شکست ہے شہبازشریف

لاہور+لندن(خصوصی رپورٹر+عارف چودھری) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور نے پی ایس ایل تھری کے میچوں میں جوش و خروش سے شرکت کرکے میزبانی کا حق ادا کر دیا ہے۔ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے میدان میں پرامن اور شاندار ماحول کے دوران بہترین پرفارمنس دی اور بہترین کھیل پیش کرنے پر شائقین کرکٹ نے ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ لاہور میں پی ایس ایل تھری کے میچوں کے پرامن انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اور امن دشمنوں کی شکست ہے اور انمیچوں میں عوام کی بے پناہ دلچسپی اور جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور کھیلوں سے محبت کرتی ہے ۔وزےراعلیٰ نے لاہور مےں پی اےس اےل تھری کے پرامن انعقاد پر قوم کو مبارکباددی ہے اور کہا پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں نے بہترین انتظامات کر کے شائقین کرکٹ کو شاندار سہولتیں فراہم کیں اور یہ پرامن پاکستان کی فتح ہے اوران میچوں کا پرامن انعقاد ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے۔پانی کے عالمی دن پر پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی انمول نعمت ہے اورپانی کے بغیر زندگی کا تصور بھی محال ہے۔کرہ ارض پر رنگ بکھیرتی زندگی کا اہم عنصر پانی ہے۔ پانی نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں، پودوں ،پھلوں، فصلوں اور زمینوں کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ آبی وسائل کو بروئے کار لاکر وطن عزیز کو دنیا کا خوشحال ترین اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے۔شہبازشرےف نے چکوٹھی میں لائن آف کنٹرول کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے حسن نواز کے گھر گئے شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے لندن میں میڈیکل ٹیسٹ ہوئے- ڈاکٹروں نے شہباز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے لئے -وزیر اعلی کی میڈیکل رپورٹس کے رزلٹ آئندہ چند روز میں آئیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے برطانوی وزیر برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ سے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت اور برطانوی ادارے ڈیفڈ میں مزید تعاون پر بات ہوئی۔ وزیراعلی نے برطانوی حکام کا پنجاب کی ترقی میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ برطانوی وزیر نے پنجاب میں اصلاحات کو سراہا اور وزیراعلی کو یقین دلایا کہ پنجاب سے تعاون جاری رہیگا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہے اللہ تعالیٰ بہتر کرکے گا، کلثوم نواز بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ دعا ہے اللہ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔

شہباز شریف

ای پیپر-دی نیشن