قندیل قتل کیس: جج کی رخصت کے باعث مفتی قوی و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
ملتان (این این آئی) معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں جج کی رخصت کے باعث مفتی عبدالقوی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ قندیل بلوچ کے قتل کیس میں نامزد گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز کو عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ ملزم مفتی قوی بھی عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج کی رخصت کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی اور کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔