کروڑوں کی کرپشن کا ملزم اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے گرفتار
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ عبداللطیف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدالت نے مسترد کردی جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ عبداللطیف پر جائیدادوں کی منتقلی کے دوران کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے، ملزم نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر رکھی تھی۔ کمرہ عدالت کے باہر سے نیب اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔