حمزہ شہباز نوجوانوں کی امیدوں کا مرکز ہیں: شہباز مغل
لاہور ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ کے رہنما اور کوارڈینیٹر محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور شہباز مغل نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف نو جوانوں کی امیدوں کا مرکز ہیں انشاء اللہ ان کی قیادت میں پنجاب کے نوجوان 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ( ن ) کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نوجوان لیڈر شہباز مغل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تمام انتخابی وعدے پورے کئے ہیں حکومت کی دور رس پالیسیوں اور دانشمندانہ فیصلوں سے ملک ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ 2013میں ملنے والے چیلنجز سے نبردآزما ہوکر آجپرامن،اندھیروں سے پاک پاکستان میں زندگی رواں ہے۔ سابقہ ادوار میں صرف کھوکھلے نعرے لگائے گئے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے لاہور میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد سے کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں، قوم کا جذبہ بڑھا رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی شاندار پالیسیوں نے ملک سے بحرانوں کا خاتمہ کردیاہے۔ لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی سمیت کئی سنگین بحرانوں کا خاتمہ کیا ہے۔