ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے مشاورتی اجلاس
لاہو ر (کامرس رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے علاج گاہوں کے فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے صحیح انتظامات اورپنجا ب ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ رولز2014سے متعلق کم سے کم معیارات پر عمل در آمد کے حوالے سے گزشتہ روز ایک مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا، جس میں تما م اہم اداروں اور سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خاںنے کی جبکہ ڈائریکٹر کلینیکل گوورننس ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا نے شرکا ء کوموضوع پر تفصیلاًبریفنگ دی۔ شرکانے ہسپتالوں کے فضلات کو ٹھکانے لگانے کے لیے تجویز کیا کہ پنجاب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فنڈ کو فعال کیا جائے۔