اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کیس کی سماعت ہوتی پھر بنچ ٹوٹ جاتا ہے نواز دور زرداری حکومت سے بھی برا: عمران
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحرےک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سابق صدر پروےز مشرف کے دور کے بعد ہر چیز نیچے جانا شروع ہوگئی تھی۔ نواز شریف دور کی آصف زرداری سے بھی بری کارکردگی رہی ہے چار سال میں 10 ہزار ارب روپے بےرونی قرضہ لیا گیا۔ آصف زرداری کے دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم تھیں اب پٹرول کے ایک لیٹر پر 9 روپے اضافی دینے پڑیں گے۔ وزےر خارجہ خواجہ آصف کے پاس بھی اقامہ ہے لےکن اسلام آباد ہائےکورٹ مےں ان کی سماعت ہوتی ہے اور پھر بنچ ٹوٹ جاتا ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل مےں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن نہ روکنے کی وجہ سے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیاہے بجلی پر تےن نئے سرچارجز لگا دیئے گئے ہیں۔ برآمدات کم ہونے کی بڑی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہونا ہے درآمدات 54 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اسحاق ڈار نے برامدات کا برا حال کر دیاہے عام آدمی کی قوت خرید کم ہو گئی ہے گزشتہ سال جولائی میں 71 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت تھی جو اب 95 روپے پر پہنچ گئی۔ شہباز شریف کی کرپشن پر اتنا کہتا ہوں پنجابی کہاوت ہے" اندھے کے ہاتھ بٹیرا آیا" یہ تو چائنہ کی ایس ای سی پی نے بے نقاب کیا۔
عمران