• news

سینٹ : شیری رحمان پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر‘ پی ٹی آئی ناکام

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+خبر نگار+ایجنسیاں +نوائے وقت رپورٹ) پےپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان 34 ارکان کی حمایت سے سینٹ میں قائد حزب اختلافمنتخب ہو گئےں۔سینٹ سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ شیری رحمان سینٹ میں قائد حزب اختلاف کا منتخب ہو گئیں۔ شیری رحمان سینٹ میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں، انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کےلئے نامزد کیا گیا تھا۔،وہ سینٹ میں 12ویں اور پیپلزپارٹی کی ساتویں اپوزیشن لیڈر ہیں۔ شیری رحمان نے اپوزیشن لیڈر سینٹ کا چارج سنبھال لیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا جنہیں جماعت اسلامی اور متحدہ کی حمایت بھی حاصل تھی۔ وہ صرف 19 ووٹ لے سکے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینٹ نیر بخاری نے شیری رحمان کی بطور اپوزیشن تقرری پر کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل تھی، شیری رحمان انتہائی قابل پارلیمنٹیرین ہیں، ان کی اپوزیشن لیڈر کے تقرر سے مثبت پیغام جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری، خورشید شاہ، چیئرمین سینٹ، ڈپٹی چیئرمین نے شیری رحمان کو مبارکباد دی ہے۔ شیری رحمان نے قائد حزب اختلاف نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پر پالیسیوں کے حساب سے دبا ﺅ بڑھائیں گے،حکومت کو جوابدہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ، ہم وفاق کو مستحکم کریں گے ، امید ہے پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی طرح سینٹ میں بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔ شیری رحمن کے نام سے جانی جانے والی شہربانو رحمن 21 دسمبر 1960 میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے امریکہ کے سمتھ کالج سے تعلیم حاصل کی بعد ازاں انہوں نے یونیورسٹی آف سسیکس سے پولیٹیکل سائنسز اور آرٹ ہسٹری میں گریجوایشن کیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ نے نومنتخب آزاد سینیٹرز کے حکومتی یا اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نومنتخب17 آزاد سینیٹرز حکومتی اور 11سینیٹرز اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے۔ 6 فاٹا سینیٹرز نے علیحدہ گروپ تشکیل دیدیا، فاٹا گروپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اورنگزیب خان ہونگے۔ تحریک انصاف نے سینٹ میں پیپلز پارٹی سے الگ اپوزیشن گروپ بنانے کا اعلان کیاہے۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق پی ٹی آئی کے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار سینیٹر اعظم خان سواتی نے ایم کیوایم اورجماعت اسلامی کے سینٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سینٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے تحریک انصاف کے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر پر اتفاق کیا ۔شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو، آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں و دیگر جماعتوں کی بھی حمایت پر شکر گزار ہوں ۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا کہ شیری رحمان کا سینٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونا بے نظیر بھٹو کے وژن کی فتح ہے۔

شیری رحمان

ای پیپر-دی نیشن