فیصل آباد: بند مکان سے ایک سالہ بچہ سمیت میاں بیوی کی نعشیں برآمد
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ گٹی میں ایک گھر سے میاں بیوی اور ایک سالہ بچے کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق 202 ر ب گٹی میں محمد عثمان نامی شہری کے گھر 3 روز سے تالا لگا ہوا تھا جس پر اہل محلہ نے شک کی بناء پر پولیس کو اطلاع دی، گھر کا تالہ توڑنے پر محمد عثمان، اس کی اہلیہ سونیا اور ایک سالہ بیٹے محمد ابراہیم کی نعشیںبرآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق نعشیں کم از کم 2 دن پرانی ہیں۔ تاہم پولیس نے نعشوں کو قبضہ میںلے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔