بلوچ لبریشن آرمی کے گڑھ کوہلو میں آج 300 فٹ لمبا، 200 فٹ چوڑا پرچم جگمگائے گا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بلوچستان میں شورش پسند تنظیم ’’بلوچ لبریشن آرمی‘‘ کے گڑھ ’’کوہلو‘‘ میں یوم پاکستان کے موقع پر آج قومی پرچم لہرا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ پرچم کوہلو کی ساڑھے پانچ ہزار فٹ سے بلند پہاڑ جندران کی چوٹی پر لہرایا جائے گا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پاکستانی پرچم 300 فٹ لمبا اور 200 فٹ چوڑا ہے۔ قومی پرچم آج روشنیوں سے جگمگائے گا۔