• news

بابِ پاکستان‘ تکمیل کی حتمی تاریخ نہ دی تو چیف سیکرٹری کو طلب کرینگے: ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے باب پاکستان کے منصوبے کی تکمیل کیلئے کوئی حتمی تاریخ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو باور کرایا ہے کہ آئندہ سماعت پر منصوبے کی تکمیل کی حتمی تاریخ نہ بتائی گئی تو پھر چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کیا جائے گا۔دو رکنی بنچ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی اپیل پر سماعت کی جس میں 28 برس گزرنے کے باوجود منصوبہ کی تکمیل نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی. سماعت کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر باب پاکستان منصوبہ مکمل کرنے کی حتمی تاریخ نہ بتا سکے جس پر دو رکنی بنچ نے برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ کیا وجہ ہے کہ باب پاکستان منصوبہ اٹھائیس سال سے مکمل نہیں ہو سکا ہے.اپیل کنندہ کے وکیل کے مطابق باب پاکستان کی تعمیر شروع ہوئے 28 سال ہو گئے لیکن منصوبہ مکمل نہ ہوسکا. وکیل نے نشاندہی کی کہ باب پاکستان کی تعمیر اور منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن