منی لانڈرنگ:نام واچ لسٹ میں شامل ہونے پر سابق سری لنکن صدر پاکسے کے بیٹے کاامریکہ داخلہ بند
کولمبو (اے ایف پی) سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجہ پاکسے کے بیٹے نمال پاکسے کا امریکہ میں داخلہ بند کر دیا گیا۔ نمال روسی صدارتی الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے بطور مبصر وہاں گئے تھے‘ جب ماسکو سے ٹیکساس جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے لگے تو ایئرلائنز حکام نے روک لیا۔ امریکی حکام نے تبصرہ نہیں کیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے نمال کا نام واچ لسٹ میں شامل ہے ‘ وہ اپنے ملک میں منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔