• news

جسٹس (ر) افتخار چوہدری سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے فیصلہ کیخلاف حکم امتناعی جاری

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویثرن بنچ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے فیصلے کیخلاف حکم امنتاعی جاری کردیا ہے۔ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے سابق چیف جسٹس سے گاڑی واپس لینے کاحکم دیاتھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ نے فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ریٹائرڈ ججز قانون کے مطابق مراعات دی جاتی ہیں لہذا سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی نہیں دی جاسکتی۔افتخار محمد چودھری نے بلٹ پروف گاڑی واپس کرنے کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے سپریم کورٹ کو لکھا گیا خط اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی پیش کیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن