• news

پشاور: زرعی تربیتی مرکز پر حملے کے 4 گرفتار سہولت کاروں کی درخواست ضمانت خارج

پشاور (بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زراعت کے تربیتی سنٹر پر دہشت گرد حملے کے الزام میں گرفتار 4 سہولت کاروں کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کر دی۔ عدالت کوبتایاگیاکہ ملزمان نے یکم دسمبر 2017 کو زرعی ادارے پر حملہ کیاتھا ۔حملے کے دوران 9 طلباءجاں بحق اور 28 زخمی ہوئے تھے، زخمیوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکار بھی شامل تھے، فورسز نے جوابی کارروائی میں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تھی جس کے دوران انہوں نے حملہ آوروں کے 4 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا تھا، ملزمان نے ضمانت کےلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر جمعرات کے روز سماعت کے دوران عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل کرنے کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔
درخواست/ خارج

ای پیپر-دی نیشن