• news

جوبائیڈن حملے کی دھمکیاں دینا بند کریں لڑائی ہوئی تو چلاتے ہوئے بھاگ جائیں گے: ٹرمپ کا ٹویٹ

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ اور سابق نائب صدر جوبائیڈن کی عمریں 70 برس سے زائد ہیں اور دونوں کے درمیان شدید دشمنی ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جوبائیڈن نے دوسری مرتبہ مجھ پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ وہ (جوبائیڈن) مجھے جانتے نہیں مجھے دھمکی دینا بند کریں اگر لڑائی ہوئی تو وہ چلاتے ہوئے بھاگ جائیں گے۔جوبائیڈن ایک جوان لڑکے کی طرح خود کو پیش کرتے ہیں حقیقت میں وہ مجھ سے ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور ہیں۔ خواتین کے حوالے سے ٹرمپ کی طرف سے نازیبا بیان پر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ ان کے ساتھ سکول میں پڑھتے ہوتے اور ایسے نازیبا الفاظ استعمال کرتے تو ان (ٹرمپ) پر تشدد کرتے۔ یاد رہے ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے دوران عورتوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔
ٹرمپ/ جوبائیڈن

ای پیپر-دی نیشن