• news

700فوجیوں کی خود کشی کی تصدیق، سالانہ 9ہزار نوکریاں چھوڑ رہے ہیں: بھارتی وزارت داخلہ

نئی دہلی (اے این این) بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 برسوں کے دوران قریب 700 فورسز اہلکاروں نے خود کشی کی ہے جبکہ مرکزی سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ عدم استحکام، تناﺅ اور گھریلوکھچاﺅ کے معاملات خود کشی کے موجب بن رہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے پارلیمانی پینل سے کہا کارروائیوں سے زیادہ خودکشیوں میں اہلکاروں کی جانیں تلف ہوئیں۔ مرکز میں حکمران جماعت بی جے پی کے سنیئر لیڈر مرلی منوہر جوشی کی سربراہی میں پارلیمانی تخمینہ کمیٹی کو وزارت داخلہ کے افسران نے داخلہ سیکرٹری کی سربراہی میں کہا کہ اس کی وجوہات بشمول عدم استحکام، تنہائی اور گھریلو تناﺅ ہے جبکہ گزشتہ 6 برسوں کے دوران قریب 700 مرکزی فورسز اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جبکہ ہر سال رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے والوں کی تعداد 9 ہزار ہے۔ کمیٹی کی طرف سے بڑے پیمانے پر رضاکارانہ طور پر سبکدوشی پر تشویش کے عمل پر وزارت داخلہ نے یہ ردعمل پیش کیا۔ وزارت داخلہ نے تاہم مخصوص6 برسوں کے عرصے سے متعلق اعداد و شمار پیش نہیں کئے۔ وزارت داخلہ نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ فورسز پر کام کا بہت دباﺅ ہے اور انہیں چھٹی بھی نہیں ملتی۔
بھارتی وزارت داخلہ

ای پیپر-دی نیشن