صدر کی طرف سے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کیلئے سول و فوجی ایوارڈز
لاہور/ راولپنڈی/ کراچی (خبر نگار + نیوز ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجا ب ملک محمد رفےق رجوا نہ نے یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر 27 شخصیات کو صدر ِپاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز دیئے۔ گورنر ہاﺅس لاہور میں ایک شخصیت کو ہلال امتیاز، 6 کو ستارہ¿ امتیاز، 15 کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور 5 شخصیات کو تمغہ¿ امتیاز عطا کیا گیا۔ گراں قدر خدمات سرانجام دینے والوں میں سول ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ جسٹس خلیل الرحمن رمدے کو ہلا ل امتیاز سے نوازا گیا۔ جن شخصیات کو ستارہ¿ امتیاز عطا کیا گیا ان میں محسن جاوید، مصباح الحق، سینیٹر عائشہ رضا فاروق، بریگیڈئیر ذکاءاللہ بھنگو، بریگیڈیر (ر) مختار احمد اور لیفٹیننٹ کرنل(ر) عبدالجبار بھٹی شامل ہیں۔ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر سرمد سعید، بلقیس خانم، اے نیئر، ماسٹر غلام حیدر، زریں سلیمان، امان اللہ، پروفیسر قدسیہ عظمت نثار، اصغر علی، احمد خان، نگہت بٹ، نگہت چودھری، نگہت اقبال، ڈاکٹر سید اختر جعفری، مسز رفعت ریحانہ اور پروفیسر شاہدہ حسین شامل ہیں۔ تمغہ¿ امتیاز حاصل کرنے والی شخصیات میں ڈاکٹر غلام حسین زاہد، طارق محمود ملک، بلقیس سرور، ڈاکٹر سعید شفقت اور پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت ممنون نے قومی خدمات پر مسلح افواج کے 4افسران اور7جوانوں کو ستارہ بسالت، 116افسران وجوانوں کےلئے تمغہ بسالت اور75کو امتیاز اسناد، 23افسران وجوانوں کو ہلال امتیاز (ملٹری)، 112 افسروں وجوانوں کےلئے ستارہ امتیاز(ملٹری)،138افسران وجوانوں کو تمغہ امتیاز(ملٹری) عطا کرنے کا اعلان کیا۔ ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں میجر علی سلمان ناصر( شہید ) سی ایم آئی، کیپٹن شہید فاروق رانا پنجاب ، کیپٹن جنید حفیظ (شہید) پنجاب ، لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی (شہید) سندھ، سپاہی سید سبطین حیدر ایس ایس جی، سپاہی کامران افضال (شہید)، پی آر (پنجاب)، سپاہی آفتاب احمد خان (شہید)، پی آر (پنجاب)،سپاہی فتح اللہ (شہید)، ایف سی بی ایل این سپاہی یحییٰ خان شامل ہیں۔گورنر خیبر پی کے انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے جمعہ کے روز گورنر ہاﺅس پشاور میں یوم پاکستان 23 مارچ پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب میںصدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کی جانب سے صوبے کی پانچ شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر سول اعزازت سے نوازاجبکہ دلیری اورشجاعت کی نئی تاریخ رقم کرنے پر صوبائی پولیس کے شہداءاورغازیوں کو قائداعظم پولیس میڈل اورپریذیڈنٹ پولیس میڈل سے بھی نوازا۔ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعلی خدمات کے عوض ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ بائیو ٹیکنالوجی ہی کے شعبے میںپروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد کو ان کی خدمات کے عوض صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف اللہ کو کمپیوٹر کے شعبے میں اعلی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالصمد کو آرکیالوجی کے شعبے میں اعلی خدمات کے اعتراف میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دیا گیا جبکہ خالد نور کومارشل آرٹس کے شعبے میں ملک کے لئے اعلیٰ خدمات کے صلے میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دیا گیا۔ڈی پی او بونیرسیدخالد محمود ہمدانی، انسپکٹر حمیدخان،سپاہی وحیداللہ کوقائداعظم پولیس میڈل سے نوازاگیا جبکہ پریذیڈنٹ پولیس میڈل سے ایس ایس پی سجاد خان، ڈی ایس پی اظہارشاہ، سب انسپکٹر ہارون خان، سب انسپکٹر حیدرعلی شاہ اور سپاہی شاہد حسین کو نوازاگیا۔ بعدازشہادت قائداعظم پولیس میڈل شہید سب انسپکٹر سلطان محمود کے بھائی فضل معبود، سپاہی منیراحمد کے بھائی محمدریاض، شہیدسپاہی طاہرنوازکے بھائی محمدنواز، شہدایل ایچ سی عدنان اسلم کے بھائی نعمان اسلم، شہید ہیڈکنسٹیبل عبدالقیوم کے والد محمدرمضان، شہیدسپاہی جہانزیب کے والد جنت میر، شہیدسپاہی صابرنواز کے والد اکبرنوازاور شہید سب انسپکٹر نجیب اللہ کے بھائی پروفیسرعصمت اللہ نے وصول کئے جبکہ پریذیڈنٹ پولیس میڈل شہید سپاہی محمدطارق کی اہلیہ سائرہ بی بی، شہید سپاہی خرم شہزادکے والد حاجی صدیق اورشہید سپاہی سجید خان کے والد نصیر خان نے وصول کئے۔ اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا کے اعلان کردہ لیپ ٹاپ بھی صوبے کے سات ریجنز کے عظیم پولیس شہداءکے ذہین اورباصلاحیت بچوں، شہید عامر نواز کی بیٹی کشش، شہید اے ایس آئی اقرارامین کی بیٹی عظمی امین، انسپکٹرخلیل الرحمن کے بیٹے محمدفیصل، شہید سب انسپکٹر طاہرمحمود کی بیٹی سنبل، شہید سب انسپکٹر محمداکبر کی بیٹی مسکان، شہید سپاہی بخت رشید کی بیٹی سدا بی بی اور شہید محمداقبال مروت کے بیٹے محمدجلال خان میں تقسیم کئے گئے۔ بعد ازاں گورنر اقبال ظفر جھگڑا تقریب کے شرکاءسے گھل مل گئے اور اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔ ٹی وی کے مطابق عاصمہ جہانگیر، منو بھائی، جنید جمشید، امجد صابری، امان اللہ، یونس خان، سرفراز احمد، مصباح الحق کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ گورنر ہاﺅس کراچی میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 19 افراد میں سول ایوارڈ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
ایوارڈز