خاتول محمد زئی افغان نیشنل آرمی کی پہلی خاتون جنرل
کابل ( صباح نیوز ) افغان فوج کی پہلی خاتون جنرل اور چھاتہ بردار خاتول محمد زئی فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش مند خواتین کے لئے ایک مثال ہیں۔ وہ گزشتہ تین عشروں سے زیادہ عرصے سے فوج میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ایک کمانڈو اور چھاتہ بردار کی حیثیت سے وہ پیراشوٹ کے ذریعے 600 سے زیادہ جمپ لگا چکی ہیں۔ انہیں بڑی تعداد میں ایوارڈز، اسناد اور تمغے مل چکے ہیں۔