ڈور ،پتنگیں تیار کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ کسا جائے: محمد علی قادری
لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت ممتاز راہنما مولانا محمد علی قادری منعقد ہوا۔ جس میں ایک متفتہ قرارداد کے ذریعے کیا گیا۔ ملک میں پتنگ بازی قاتل ڈور کی وجہ سے متعدد ہلاتیں ہوئیں اور بہت سے لوگ زخمی بھی ہوئے۔ اگرچہ پنجاب حکومت اس پر پابندی عائد کر چکی ہے اور 2012 میں جس کی ہائیکوٹ میں توثیق ہوچکی ہے۔ اس کے باوجود پاکستان میں پتنگ بازی زور و شور سے جاری ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نا صرف پتنگ بازوں بلکہ قاتل ڈور بنانے والے افراد پر بھی شکنجہ کسا جائے۔ اور ایسے اقدامات کئے جائیں کہ مارکیٹ میں پتنگیں اور ڈور دستیاب ہی نہ ہوسکیں۔ تاکہ ڈور کے سبب پیش آنے والے اندھے قتل کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔