• news

والدین کا فرض ہے بچوں کو بے راہ روی سے بچائیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر میں فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کے مشاغل اور مصروفیات پر نظر رکھیں۔ بے راہ روی سے بچانے اور دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کا اہتمام کریں کیونکہ دین ہی ہماری اصل اور بنیاد ہے۔ موبائل پر انٹرنیٹ کے مضر اثرات کا بچے فوراً اثر قبول کرتے ہیں اور یہ عمل ہمیں تمام مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈال کر کرنا ہوگا کیونکہ طاغوتی عناصر کی کوشش صرف یہی ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کیا جائے۔بعدازاں انہوں نے لنڈے بازار میں ظہیرالاسلام مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے درس قرآن بھی دیا کہ ہماری آئندہ نسلوں کو دین سے آگاہی ہوگی تو مساجد آباد ہونگی۔

ای پیپر-دی نیشن