ملکی استحکام اور ترقی کیلئے جمہوری اقدار کو مضبوط کرنا ہوگا: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور سلیمان دائود ایڈووکیٹس ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے۔ جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا تھا۔ ملکی استحکام اور ترقی کیلئے بھی جمہوری اقدام کو مضبوط کرنا ہوگا۔ قائد اور اقبال کے افکار پر عمل سے ہی خوشحال اور مضبوط پاکستان کی منزل مل سکتی ہے۔ یوم پاکستان بحیثیت قوم محاسبے کا درس دیتا ہے۔ ہر پاکستانی کو ملک و قوم کیلئے اپنا فرض نبھانا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل مارشل لاء کو دور کرکے جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کی بات کی جو خوش آئند ہے۔ وکلاء برادری نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور بے شمار قربانیاں دی ہیں۔