اسلام پاکستان کی بنیاد ہے حافظ ادریس، میاں اسلم
لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمدادریس نے کہاہے پاکستان کی بنیاد عقیدہ ٔاسلام ہے ۔ 23 مارچ 1940 ء کو منٹو پارک (مینار پاکستان ) پر برصغیر کے مسلمانوں نے قرار داد پاکستان منظور کر کے پوری دنیا کے سامنے یہ اعلان کر دیا تھاکہ پاکستان ایک پاکیزہ اور اسلامی اصولوں پر قائم ریاست ہوگی ۔ میاں محمد اسلم نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ء کے دن مسلمانان برصغیر نے دو قومی نظریے کی بنیاد رکھ کر تحریک پاکستان کو ایک نئی سمت سے متعارف کروایا اور پھر آگ اور خون کے دریاسے گزر کر کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ایک ملک حاصل کیا۔ نااہل اور مفاد پرست حکمرانوں نے اس مملکت کی شناخت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔