لاہور کے ہسپتالوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریب، پرچم کشائی
لاہور( کامرس رپورٹر) ملک کا 78واں یوم پاکستان دیگر اداروں کی طرح لاہور سرکاری ہسپتالوں میںبھی شایاں شان طریقے سے منایا گیا جناح ہسپتال لاہور اور لیڈی ایچ سن ہسپتال لاہور میں23 مارچ کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد او رپرچم کشائی کی گئی - اس پر مسرت موقع پرایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سہیل ثقلین اور ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال ڈاکٹر فوزیہ سید نے الگ الگ کیک کاٹا جس میں ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف ،ایڈمن سٹاف ، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت تمام عملے نے بھرپورشرکت کی - اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اورامن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔