• news

بلوچستان: مسلم لیگ (ن) کا ایک اور ایم پی اے سرکاری بنچوں پر چلا گیا

کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) بلوچستان کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ سابق مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد خان لہڑی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ سرکاری گاڑی میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ ہفتے کی دوپہر کو مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی سابقہ مشیر محمد خان لہڑی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے انکی گاڑی میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر پہنچے۔ اس طرح بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی میں 7 ارکان میں سے ایک مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر حکومتی بنچوں پر چلے گئے ہیں اور جلدہی انکو کابینہ کا حصہ بنایا جائیگا۔ محمد خان لہڑی کا اتحادی گروپ میں شمولیت کے بعد اب بلوچستان صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی ارکان کی تعداد 6 رہ گئی ہے۔
بلوچستان/ ایم پی اے

ای پیپر-دی نیشن