• news

عسکری الیون میں ایک گھر میں تین کم عمر بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر+خصوصی رپورٹر ) تھا نہ ہیئر کے علاقہ عسکری الیون میں ایک گھر میںتین کم عمر بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ بچوں کی ماں کو چند ماہ قبل شوہر نے طلاق دےدی تھی۔ 9سالہ زین العابدین، 6سالہ کنیز فاطمہ اور ساڑھے 4 ابراہیم کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ عسکری الیون بلڈنگ نمبر 31فلیٹ نمبر 5 میںتین کم عمر بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا حادثہ کے وقت بچوں کی ماں گھر میں موجود تھی۔ بچوں کی نعشیں ملیں۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ تینوں بچوں کو گلا دبا کر مارا گیا۔ خاتون نے بیان دیتے ہو ئے بتایا کہ بچوں کو اس کے آشنا حسن مصطفیٰ نے قتل کیا ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق ماں ذہنی مریضہ معلوم ہوتی ہے۔ خاتون انیقہ بی بی کے ابتدائی بیان کے مطابق اس نے مبینہ قاتل کا پیچھا کیا تو اس کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا انیقہ بی بی کی شادی قیصر امین سے ہوئی تھی اور کچھ عرصہ قبل ملزمہ نے طلاق لے لی تھی۔ گھر قیصر امین باجوہ نامی شخص کی ملکیت ہے جو موجود نہیں ہے۔ شہباز شرےف نے 3 بچوں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے معصوم بچوں کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
3 بچے قتل

ای پیپر-دی نیشن