انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی و دیگر ملزمان کے خلاف مزید پانچ مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) فیض آباد دھرنا کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی و دیگر ملزمان کے خلاف مزید پانچ مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔ عدالت نے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کے خلاف درج 26 مقدمات میں سے اب تک 14 مقدمات میں وارنٹ جاری ہو چکے ہیں، 9 مقدمات میں انسداد دہشتگردی جبکہ پانچ میں سول عدالت نے وارنٹ جاری کئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل ایریازون کے تھانوں میں درج تمام 14 مقدمات میں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے گئے ہیں۔ وارنٹ گرفتاری انسداد دہشتگردی اور دیگر عدالتوں سے حاصل کئے گئے، مقدمات میں خادم رضوی اور ساتھیوں پر دہشتگردی سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔
خادم رضوی/ وارنٹ