• news

چیئرمین، چیئرمین ہوتا ہے ربانی ہو یا سنجرانی ووٹ کے تقدس کی باتیں کرنیوالے ماضی میں بوٹ کا تقدس کرتے رہے: حافظ حسین احمد

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے کیلئے سیاستدانوں کو کردار ادا کرنا چاہئے۔ پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھا جاتا تو معاملات عدالتوں تک نہ پہنچتے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی زرخیزی آرہی ہے، دعا ہے یہ حقیقی ہو۔ چیئرمین، چیئرمین ہوتا ہے ربانی ہو یا سنجرانی منتخب نمائندوں کا احترام کرنا چاہئے۔ بدقسمتی سے سیاستدان گملوں میں پیدا ہوئے ہیں، ووٹ کے تقدس کی باتیں کرنے والے ماضی میں بوٹ کا تقدس کرتے رہے ہیں۔
حسین احمد

ای پیپر-دی نیشن