• news

وزارت دفاع نے پرویز مشرف کو سکیورٹی دینے سے انکار کردیا: وکیل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت دفاع نے پرویز مشرف کو وطن واپسی پر سکیورٹی دینے سے انکار کردیا۔ وزارت دفاع نے سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلئے سکیورٹی کی درخواست پر جواب میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کو سکیورٹی دینا وزارت دفاع کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ خط میں پرویز مشرف کو دبئی کا رہائشی لکھا گیا ہے۔ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے وزارت دفاع کے خط کی تصدیق کرتے ہوئے نجی ٹی وی کو گفتگو میں بتایا معاملہ خصوصی عدالت میں دوبارہ اٹھاو¿ں گا۔ سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ پر اعتماد نہیں کرسکتے۔ وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کیخلاف کیس بنایا۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کا خط سیکشن آفیسر محمد اختر ملک کی طرف سے لکھا گیا ہے۔
مشرف /سکیورٹی

ای پیپر-دی نیشن