• news

ووٹ کے تقدس کی بات ذاتی نہیں بلکہ ملک میں پار لیمنٹ اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کر رہے ہیں نواز شریف

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائدمحمد نواز شریف سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ‘وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر رانا مقبول کی الگ الگ ملاقاتیں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاًآئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ کو زیادہ سے زیادہ عوام دوست بنایا جائے اور سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن اضافہ کیا جائے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے ہدایت کی کہ سینئر وزرا ء کی مشاورت سے گائیڈ لائنز کے مطابق بجٹ تیار کیا جائے جس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر رانا مقبول نے ملاقات کی۔ جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے ہی سیاست کی ہے اور ملک کو دہشت گردی او ر بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے نجات دلانے سمیت ہم نے قوم سے جتنے وعدے کیے وہ پورے کئے ہیں۔ ہم ووٹ کے تقدس کی بات ذاتی نہیں بلکہ ملک میں پار لیمنٹ اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کر رہے ہیں اور انشاء ہم عوام کی طاقت سے اپنے مشن میں کامیاب ہوں گے۔ عوام (ن) لیگ کیساتھ ہے عام انتخابات میں بھی ہم کامیاب ہوں گے۔
نواز شریف

ای پیپر-دی نیشن