• news

گرین ٹائون: ویلڈنگ کرتے کرنٹ لگنے سے 15سالہ لڑکاخاتون سمیت جاں بحق

لاہور(سٹاف رپورٹر)گرین ٹائون حسن بصری روڈ کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ،نعشیں بری طرح جھلسنے کی وجہ سے نا قابل شناخت ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ 15سالہ عباس دروازے کا لاک ویلڈنگ کر رہاتھاکہ اسی دوران ارتھ والا تار ہائی ٹینشن تاروں سے چھو گیا ۔ کرنٹ لگنے سے 15سالہ عباس بری طرح جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ گھر میں موجود 45سالہ خاتون فریدہ بی بی بچانے کے لئے آئی تو اسے بھی کرنٹ لگ گیا اور وہ بھی جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو کے مطابق دونوں نعشیں بری طرح جھلسنے کی وجہ سے نا قابل شناخت ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن