• news

ہربنس پورہ میں پارک کی زمین پر گرڈ سٹیشن بنانے کا ازخود نوٹس سپریم کورٹ نے خارج کردیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے ہربنس پورہ میں پارک کی زمین پر گرڈ سٹیشن بنانے کا ازخود نوٹس کیس خارج کردیا۔ لاہور رجسٹری میں پارک کی زمین پر گرڈ سٹیشن بنانے کاازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔ وکیل ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ یہ صحافی کالونی ہے جو آزادانہ فیصلے کا اختیار رکھتی ہے۔ پارک کا ایریا 33 کنال ہے کسی قانون کیخلاف ورزی نہیں ہوئی جبکہ لیسکو کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو کوئی مسئلہ نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ پریس کلب بیان دے کہ مسئلہ نہیں تو کیس ختم کردیں گے۔ پریس کلب کے نمائندے اور دیگر صحافیوں کے بیان کے بعد عدالت نے ازخود نوٹس کیس خارج کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن