• news

ٹرمپ کا داماد میری جیب میں ہے:سعودی ولی عہد‘ دعویٰ غلط: وکیل کشنر

واشنگٹن (نیٹ نیوز+آن لائن)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیرڈ کشنر ’ ان کی جیب‘ میں ہے۔عربی نشریاتی ادارے الجزیرہ نے امریکی خبررساں ادراے دی انٹرسیپٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جیرڈ کشنر نے محمد بن سلمان کو ان سعودی شہزادوں کے بارے میں معلومات دیں جو ان سے مخلص نہیں تھے۔اس حوالے سے ایک اور ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان نے ابوظہبی کے شہزادے محمد بن زید النہیان سے کہا تھا کہ جیرڈ کشنر ’ ان کی جیب‘ میں ہے۔تاہم جیرڈ کشنر کے وکیل نے ان تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جھوٹی قرار دیا اور کہا کہ یہ تمام الزامات کوئی واضح جواب نہیں ہے۔ولی عہد نے کہا ہے کہ دنیا میں یورینیئم کے 5 فیصد ذخائر سعودی عرب میں ہیں۔ان ذخائر کو استعمال نہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے ہم سے کہا جائے کہ تیل کے ذخائر استعمال نہ کریں۔سعودی عرب میں اصلاحی کوششوں جاری ہیں ،تاہم تحفظات رکھنے والوں کو اس بات پر قائل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے۔ اسلام انتہائی سادہ اور پیچیدگی سے پاک دین ہے۔ بعض عناصر اسے شدت پسند بناکر پیش کرنے کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا یہ فیصلہ اذیت ناک اقدام ہے،مشرق وسطی کے مسائل حل کئے گئے تو یہ خطہ یورپ سے کم نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن