• news

ملتان سے گرفتار 4مبینہ دہشت گرد 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملتان(اے پی پی )گزشتہ روز کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چارمبینہ دہشت گردوں کو 7روزہ جسمانی ریمانڈپرکائونٹرٹیررازم پولیس کے حوالے کردیاگیا۔تفصیل کے مطابق پکڑے گئے مبینہ دہشت گرد احمد نواز ،محمد شہباز ،محمد عاصم اورظہوراحمد کوانسداددہشت گردی کی عدالت میںپیش کیاگیا۔اس موقع پرعدالت کوبتایاگیاکہ ملزموں سے ہینڈ گرنینڈ ،بارودی مواد ،خودکش جیکٹ اوردیگراسلحہ برآمدکیاگیاہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کاکہناہے کہ ملزم حساس مقامات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن