• news

رحمن ملک کیخلاف سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور (این این آئی) سابق وزیرداخلہ رحمن ملک کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیرداخلہ رحمن ملک نے دوہری شہریت پر 2013ء کا سینٹ الیکشن لڑا۔ عدالت نے دوہری شہریت پر رحمن ملک کی سینیٹر شپ منسوخ کی۔ رحمن ملک نے الیکشن کمشن کی ملی بھگت سے انتخاب میں حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن